میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )وہیکل انسپکٹر ضلع میرپورخاص رافع روشیل کا انچارج ٹریفک اور ٹریفک پولیس کے ساتھ نزد چونا فیکٹری کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کی گئی ۔
اس دوران متعدد کمرشل وہیکلز بسیں ، کوسٹرز ، ٹرک اور دیگر گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ تمام رکشہ ڈرائیورز کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنے رکشوں کا جلد از جلد فٹنس سرٹیفکیٹ بنوائیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
واضح رہے میرپورخاص میں مختلف محکموں کی جانب سے قواعد و ضوابط پر عمل کرانے کے لئے سختی سے پیش آیا جارہا ہے ،عمل نہ کرنے پر جرمانے بھی کئے جارہے ہیں ،اسی طرح کچھ دن پہلے ٹریفک پولیس کے محکمے کی جانب سے میرپورخاص کی عوام کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لئے ایک پمفلٹ بھی تقسیم کیا گیا تھا، جس پر آج سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور قواعد و ضوابط اور ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے پر جرمانے بھی کئے گئے ہیں ۔