چیئرمین نیب ہر چیز پر نوٹس لیتے ہیں، پیٹرول اور آٹا بحران پر خاموش کیوں؟ عدالت نے نیب حکام کو طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پٹرول کی قلت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم اور وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم کو کل طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں پیٹرول اور آٹا بحران کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہ پیٹرول بحران ہے لوگوں کو پیٹرول نہیں مل رہا کسی کو کوئی پرواہ ہی نہیں۔
سماعت کے دوران جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس میں کہنا تھا کہ افسوس ہوتا ہے ایسے وزراء پر جو صرف میٹنگز کے لیے آتے ہیں۔
اوگرا کے نمائندے کی جانب سے پیٹرول قلت پر کمیٹی تشکیل دینے کا بتایا گیا جس پر جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ کمیٹی کو چھوڑیں اور کمیٹی کی بات مت کریں۔ چیئرمین نیب بھی ہر چیز پر نوٹس لیتے ہیں لیکن پیٹرول اور آٹا بحران پر خاموش ہیں۔
عدالت کی جانب سے کیس میں ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو بھی کل طلب کرلیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پٹرول کی قلت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم اور وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم کو کل طلب کرلیا۔ صوبائی سیکرٹری فوڈ سے آٹا بحران سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔