ویڈیو گیم حرام، مفتی اعظم نے فتوٰی جاری کر دیا
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/06/PUBG-ban.jpg)
عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) عمان کے مفتی اعظم الشیخ کہلان الخروصی نے ویڈیو گیم PUBG کھیلنے کو خلاف اسلام اور وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے حرام ہونے کا فتوٰی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الشیخ الخروصی نے کہا کہ اس کھیل کی لت کا شکار افراد مختلف ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں جبکہ گیم میں پیش کیے جانے والے کردار دوسروں کو نقصان پہنچانے، تشدد پر اکسانے، قتل اور خودکش حملوں کی طرف رغبت پیدا کرتے ہیں جو کہ اسلام میں حرام ہے۔ مفتی اعظم نے مزید کہا کہ اس گیم کو کھیلنے کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہے یہ محض معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کا باعث اور وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کو ذمہ دارانہ طور پر لیتے ہوئے فوری کاروائی کی جائے اور فی الفور اس ویڈیو گیم پر پابندی لگائی جائے۔
یاد رہے PUBG نامی آن لائن گیم ہے جو پبجی کارپوریشن نے تیار کی ہے اور جنوبی کوریا کی مشہور ویڈیو گیم کمپنی بلیو ہول کی ایک سبسڈیشن ہے۔