ڈی آئی خان : پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں،ٹی ٹی پی کادہشت گرد جہنم واصل

باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)درہ پیزو کے علاقے عبدالخیل میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے چھاپے کے دوران ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے تعلق رکھنے والا ارشاد عرف حیدر نامی دہشت گرد مارا گیا۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن کاسلسلہ شروع کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق درہ پیزو کے علاقے عبدالخیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس اورایلیٹ فورس نے چھاپہ مارا۔اس دوران دہشت گردوں نے پولیس اورایلیٹ فورس کے جوانوں کودیکھتے ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ جوابی فائرنگ سے ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے تعلق رکھنے والا ارشاد عرف حیدر نامی دہشت گرد مارا گیا۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے پولیس اورایلیٹ فورس نے سرچ آپریشن کاسلسلہ شروع کردیاہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹی پی ٹیبوگل گروپ سے تعلق رکھنے والاارشادعرف حیدرنامی دہشت گرد علاقے میں دہشت کی علامت بن چکاتھا اورپولیس کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ اوعبدالغفارنے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم شریف اللہ ولد ظفرخان قوم ساگی سے ایک ایس ایم جی بمعہ بہترکارتوس کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیا،ملزم کے خلاف تھانہ نواب میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پرڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ اوعبدالغفارنے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم شریف اللہ ولد ظفرخان قوم ساگی سے ایک ایس ایم جی بمعہ بہترکارتوس کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیاہے۔ملزم کے خلاف تھانہ نواب میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے-
ڈی ایس پی کی قیادت میں اے ایس آئی کیسب نے نواب پولیس ہمراہ منشیات فروش ملزم شاہ فیصل ولد عمرگل سکنہ کٹہ خی سے پچاس گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ کرلیا، ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے۔
ڈی ایس پی یونیورسٹی کی قیادت میں آئی ایچ سی آصف نے پولیس نفری کے ہمراہ بنددھپانوالاسے ملزم اسماعیل ولد جہانگیر قوم موسیٰ خیل سکنہ ٹکواڑہ سے ایک رپیٹر تیس بور بمعہ نو کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیا،ملزم کے خلاف تھانہ یونیورسٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ پروامیں گھر کی دیوارکے تنازعہ پرپانچ ملزمان کے دھکم پیل سے دوشیزہ کی عفت میں خلل ڈالنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ درابن کی حدودمیں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی،درابن پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments are closed.