ڈیرہ اسماعیل خان: ویلج کونسل ماہڑہ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ویلج کونسل ماہڑہ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم
منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مسلسل نااہلی، ویلج کونسل ماہڑہ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو گیا، مین گلیوں کی ابتر صورتحال بدبو اور تعفن پھیلنے سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ماہڑہ کے بڑی آبادی والے اور مرکزی گائوں ماہڑہ میں نکاسی آب کا نظام انتہائی خراب صورتحال اختیار کر چکا ہے جس کے سبب مقامی لوگوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتاہے ذرائع کے مطابق نکاسی آب نالوں کی صفائی اور بہتر دیکھ بھال نہ ہونے سے گھروں محلوں اور گٹروں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہو رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بچوں بوڑھوں اور عورتوں کو گلیوں سے گزرنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ کیچڑ اور گندا پانی جمع ہونے سے علاقہ میں بدبو اور تعفن بھی پھیل رہا ہے اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے مسائل سے واقف ہوتے ہوئے بھی اس قدر غافل بنے ہوئے ہیں کہ صفائی کیلئے عملہ بھی نہیں بلوا سکتے یہ ان کی نااہلی کامنہ بلولتا ثبوت ہے۔

Leave a reply