بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کے خلاف کیس کی سماعت

islamabad highcourt

بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد ٹیکس کے خلاف حکم امتناع میں26 جنوری تک توسیع کردی۔جسٹس سردار اعجاز خان نے ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا اسٹیٹیوٹری ریگولیٹری آرڈر (ایس آر او) معطل کر رکھا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ کراچی کی درخواستیں اسلام آباد میں نہیں سنی جا سکتیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جو معاملہ کراچی کا ہے وہ اسلام آباد میں کیسے سنا جاسکتا ہے؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کراچی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سننے کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی آرڈر میں کراچی کی درخواستیں سننے کی وجوہات جاری کریں گے۔ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کے خلاف درخواست نجی بینک نے دائر کر رکھی ہے، عدالت نے عبوری حکم میں توسیع کرکے کیس کی سماعت26 جنوری تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.