اوچ شریف:چائلڈ لیبر ایکٹ کی سرعام خلاف ورزی جاری

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)چائلڈ لیبر ایکٹ کی سرعام خلاف ورزی جاری,معصوم بچے سکول جانے کی بجائے دکانوں پر رُلتے ہوئے نظر آنے لگے
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے بیشتر علاقوں میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی جاری ہے. معصوم بچے کہ جنہیں سکول جانا چاہیے وہ ہوٹلوں,ورکشاپوں,فاسٹ فوڈ سنٹرز اور دیگر دکانوں پر کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں.
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع بھر میں چائلڈ لیبر افسران وزیر اعلی پنجاب کے حکم نامے کو ردی کی ٹوکری کی نذر کرکے اپنی منتھلیاں وصول کر رہے ہیں اور انہیں کمسن بچوں سے کوئی ہمدردی نہیں ، انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات دکانوں اور ہوٹلوں کے مالکان بچوں پر ظلم و تشدد کے ساتھ ساتھ جنسی تشدد کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور محنت کش بچوں کے والدین کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مالکان چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ ان پر تشدد سے بھی گریز نہیں کرتے جبکہ دوسری جانب محکمہ لیبر کے افسران نے مکمل خاموشی اختیار کی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں جنگل کا قانون نافذ ہے ،
مقامی شہریوں محمود الرحمان ،محمد اقبال ،سید عادل حسین شاہ، مختیار احمد،محمد ندیم،غلام مصطفیٰ ،نے بتایا ہے کہ چائلڈ لیبر سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے،حکومت پنجاب چائلڈ لیبر پر پابندی پر خلاف ورزی کا نوٹس لے اور ان غریب کم سن بچوں کی کفالت کیلئے وظائف دے کر ان کی تعلیم کا بندوبست کرے

Leave a reply