وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دفاتر میں وقت کی پابندی نہ کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو احکامات جاری کرا دیے۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے حکم پر تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کو خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف دفاتر میں دفتری اوقات کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ تمام افسران اور ملازمین دفتری اوقات کی سختی سے پاسداری کریں، اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے خط میں مزید کہا کہ تمام سیکریٹریز اور اداروں کے سربراہان خود بھی وقت کی پابندی میں مثال بنیں، تاکہ دیگر ملازمین بھی اس پر عمل کریں۔وزیراعظم کی جانب سے یہ ہدایت حکومتی کارکردگی اور نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے دی گئی ہے۔

حب کینال کام مکمل، 22 سال بعد اضافی پانی ملے گا: مرتضیٰ وہاب

خواجہ آصف کے استعفیٰ کی خبریں من گھڑت قرار

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد

کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت، نئی بسیں بھی تاخیر کا شکار

Shares: