سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)شہر اورگردونواح میں پھیری والوں ساؤنڈ ایکٹ کی دھجیاں اُڑا دیں
تفصیل کے مطابق شہر اورگردونواح میں پھیری والوں ساؤنڈ ایکٹ کی دھجیاں اُڑا دیں،سارا دن ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر عوام نے سوال اٹھا دیئے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس کی کارروائی صرف مساجد تک ہی محدود ہے –
علماء کرام کا کہنا ہے کہ پولیس کو چاہئے کہ وہ کاغذی کارروائی کی بجائے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں سارا دن لوگ اپنی ریڑھیوں ،سائیکلوں ،چاندگاڑیوں میں سپیکر لگا کر ان پر فحش گانے اور مختلف قسم کے ماہئے لگا کر اپنی چیزیں فروخت کرنے میی مصروف نظر آتے ہیں اور ساونڈ ایکٹ کی کھلم کھلا بلکہ قانون کی دھجیاں بکھیرتے نظر آتے ہیں جو پولیس کودکھائی نہیں دیتے سماجی تنظیمیوں نے ڈی پی او سیالکوٹ سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے –

Shares: