لاہور:کراچی میں خواتین پرتشدد:پی پی حکومت کی جنتی بھی مذمت کی جائےکم ہے:کیپٹن صفدر نے پی پی قیادت پرسخت تنقید کے تیر برسا دیئے، اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہےکہ انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد صفدر نے کراچی میں خواتین پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نہتے شہریوں پرظلم کرکے عوام سے کیا لینا چاہتی ہے
لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم ملک کو بہت جلد نئے انتخابات کی طرف لےکر جارہی ہے ، انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان سڑکوں پر آئے تو یاد رکھیں ایک سٹرک اڈیالہ جیل بھی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر سے سوال پوچھا گیا تھا کہ نواز شریف کب آئیں گے؟ انہوں نے جواب دیا نواز شریف آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیراعظم ہوں گی۔
یاد رہے کہ تھوڑے ہی عرصے کے اندر کیپٹن صفدر کا یہ دوسرا بیان ہے پہلے بیان میں مریم کووزیراعظم بنانے کی بات کی تھی اور آج نوازشریف کی بات کردی
پچھلی بار نواز شریف کے آنے پر شہباز شریف کے ایئر پورٹ نہ پہنچنے کے سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بولے ایک تو اُس وقت الیکشن تھے، دوسرے میں گرفتار تھا۔
کیپٹن صفدر سے پوچھا گیا کہ اس بار آپ جائیں گے؟ بولے نہیں، وہ تو پھر گرفتار ہوجائیں گے، استقبال کا معاملہ مسلم لیگ والے جانیں یہ کہہ کر کیپٹن صفدر نے بات کو گول مول کردیا تھا لیکن آج اپنے ہی بیان کی نفی کرتے ہوئے مریم نواز کو مسترد کرتے ہوئے نوازشریف کووزیراعظم بنانے کی بات کرکے مریم نواز کی بڑی توہین کرڈالی ہے ، اب پتہ کیا ردعمل آتا ہے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا