فرحان ورک نے باغی ٹی وی کو جوائن کر لیا

0
43

فرحان ورک نے باغی ٹی وی کو جوائن کر لیا

پاکستان کے سب سے مشہورو معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ورک نے باغی ٹی وی کو جوائن کرلیا ہے، فرحان ورک پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اور سوشل میڈیا کے ماہر ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً ٹوئٹرپر بہت زیادہ کام کیا ہوا ہے،

فرحان ورک ہی تھے جنہوں نے تحریک انصاف کو سوشل میڈیا کے ذریعے بلندیوں تک پہنچایا، انہوں نے پی ٹی آئی کے لئے سوشل میڈیا کیمپین چلائیں، انکا سب سے بڑا پروجیکٹ گزشتہ عام الیکشن تھے جس میں پی ٹی آئی کو کامیابی حاصل ہوئی تھی اور عمران خان وزیراعظم بن گئے تھے تا ہم اب عمران خان سابق وزیراعظم ہو چکے ہیں

فرحان ورک کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت سرکار نے بند کروا دیا تھا جسکے بعد وہ تین برس تک ٹویٹر پر نہیں تھے تا اب وہ ٹویٹر پر آ چکے ہیں، فرحان ورک نے ٹویٹر پر آج تین سال بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یا اللہ پاک تیرا شکر ہے۔ اسکےبعد کہتے ہیں کہ میں تین سال بعد ٹویٹر سے قید سے آزاد ہوگیا بھائیوں بہنوں۔ ماشاءاللہ۔ مجھے بالکل یقین نہیں آ رہا۔ اتنی خوشی ، ایلون مسک اسی طرح ڈٹے رہو میرے بھائی۔ ہماری دعائیں تمھارے ساتھ ہیں۔ مودی کدھر ہو تم؟ ہمارا پرانا حساب باقی ہے ،میں نے جس جس کا بھی کبھی دل دکھایا ہے ۔ میں آپ سب سے معافی چاہتا ہوں۔ تین سال پہلے میں اور انسان تھا۔ اب میں الگ انسان ہوں۔ میں نے تین سال یہی سوچا کہ ٹویٹر پر واپس آیا تو سب سے معافی مانگوں گا اور ہمیشہ مثبت کام کرونگا۔ اپنے بھائی کی معذرت قبول کریں۔

فرحان ورک نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماشاءاللہ اکاونٹ واپس آنے کی خوشی آپ کو صاف صاف نظر آ رہی ہوگی۔ ابھی تک یقین نہیں آ رہا۔ تین سال کی طویل قانونی جنگ کے بعد بالآخر ٹویٹر مان گیا کہ ان کا موقف غلط تھا۔ آپ لوگوں کو داستان سنانی ہے کہ اس عرصے میں کیا کیا ہوا۔ کس کس نے حالات بدلتے دیکھ کر کیا کیا ظلم کیا۔ آپ لوگوں کو پتہ ہے جب میرا ٹویٹر اکاونٹ زندہ تھا تب ملک کے بڑے بڑے سارا دن ریٹویٹ مانگا کرتے تھے۔ جب اکاونٹ گیا تو ساروں نے نظریں پھیر لیں۔ ہر بندے کا کام کیا لیکن جب میں مشکل میں آیا تو سب غائب لیکن۔۔۔ اٹھ جا ورک اب وہ زمانے گئے
درد تو ہوا پر کچھ لوگ پہچانے گئے

باغی ٹی وی فرحان ورک کو خوش آمدید کہتا ہے

Leave a reply