پرتھ:ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کر لی۔

باغی ٹی وی: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا،پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کر لی، ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل اتوار کو پرتھ ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں عبور کیا، وہ 100 سنچریاں بنانے والے دنیا کے 37 ویں پلیئر ہیں۔

ویرات کوہلی نے تیز ترین 27 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا،بھارت کے بیٹرز میں 100 سنچریاں بنانے والے اس وقت ویرات کوہلی واحد متحرک کرکٹر ہیں،آخری مرتبہ 100 سنچریوں کا سنگ میل سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 2020 میں عبور کیا تھا، انگلینڈ کے جیک ہوبز 199 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔

علاوہ ازیں ویرات کوہلی ایک ایسا منفرد ریکارڈ ہے جو شاید کوئی نہ توڑ سکے، انہوں نے کرکٹ کی تاریخ کا یہ جو نا قابل یقین ریکارڈ بنایا ہے وہ اپنے بلے سے نہیں بلکہ بولنگ سے بنایا ہے،ویرات کوہلی دنیائے کرکٹ کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہیں بغیر کوئی گیند کرائے وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے،سال 2011 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے کوئی آفیشل گیند پھینکے بغیر انگلش بیٹر کیون پیٹرسن کی وکٹ حاصل کر لی تھی۔

Shares: