ورجن آسٹریلیا کی پرواز VA1482، جو برووم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرتھ ایئرپورٹ جا رہی تھی، ایک انوکھے مسافر کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ طیارے کے اڑان بھرنے سے پہلے عملے نے ایک "اسٹمسنز پائتھن” (غیر زہریلا اور بے ضرر سانپ) کو طیارے میں پایا۔

اس موقع پر "ڈزنی شپ ریک ہنٹرز آسٹریلیا” کے ریئلٹی ٹی وی اسٹار، آندرے ریریکورا نے فوری طور پر سانپ کو قابو کیا اور اسے ایک ایئرپورٹ ملازم کے حوالے کر دیا تاکہ سانپ کو محفوظ طریقے سے آزاد کیا جا سکے۔ریریکورا نے بتایا کہ:”طیارے کو تقریباً بند کر دیا گیا تھا اور سب کو نیچے اتارنے کی تیاری تھی، لیکن کوئی بھی اس کے لیے تیار نہیں تھا کیونکہ سب گھر جانا چاہتے تھے۔ جب میں نے سانپ کو دیکھا تو پہچان لیا کہ یہ کچھ نہیں کہتا۔ یہ بہت ڈرا ہوا اور شرمیلا تھا، اس لیے میں نے فوراً اسے باہر نکال دیا۔ یہ بہت پیارا تھا، لیکن کچھ ایئر ہوسٹسیں خوف سے بھاگ رہی تھیں۔”

مسافروں اور عملے نے ریریکورا کے فوری عمل کی تعریف کی اور خوشی کا اظہار کیا کہ نہ صرف وہ طیارے سے اتارنے سے بچ گئے بلکہ سانپ بھی محفوظ رہا۔ ریریکورا کو شکریے کے طور پر ایئرلائن کی طرف سے ایک مفت مشروب دیا گیا۔

یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ایمرجنسی صورتحال میں فوری فیصلہ اور ہمت کیا کچھ کر سکتی ہے۔ خوش قسمتی سے، آندرے ریریکورا کی حاضر دماغی نے سب کو بچا لیا اور سفر جاری رہا.

Shares: