ٹرمپ انتظامیہ کی نئی ہدایت کے تحت ذیابیطس یا موٹاپے کے شکار غیر ملکیوں کے ویزے مسترد کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے سفارت خانوں اور قونصلیٹ اہلکاروں کو سرکلر جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو صحت یا عمر کے باعث ’پبلک چارج‘ یعنی امریکی وسائل پر بوجھ بن سکتے ہیں، ان کی درخواستوں پر سختی سے غور کیا جائے۔سرکلر میں ذیابیطس، دل، سانس، کینسر اور اعصابی بیماریوں سمیت کئی امراض کو ممکنہ مالی بوجھ قرار دیا گیا ہے۔مزید ہدایت کی گئی ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد کی صحت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے، کیونکہ ایسے افراد کو دمہ، بلڈ پریشر اور دیگر طویل مدتی بیماریوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے وضاحت کی کہ ٹرمپ انتظامیہ کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ امیگریشن نظام امریکی ٹیکس دہندگان کے لیے بوجھ نہ بنے
ایران کی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی کی پیشکش
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026 کے معاہدے پر دستخط
عالم اسلام متحد نہ ہوا تو سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
لاہور میں پی آئی اے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ کی رپورٹ مکمل








