ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام نہم کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔

کمشنر و چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن وچیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ کامرس میں جاری نہم کے سالانہ امتحانات کے مراکز کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے طلباء وطالبات کے کوائف چیک کئے۔تعلیمی اداروں کے سربراہان،نگران عملہ اور طلبہ سے معلومات لیں۔کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ امتحانی مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے ۔امتحانی کمروں میں مناسب روشنی اور معاون سہولیات کا خیال رکھا جائے۔طلبا و طالبات کو پر سکون۔ امتحانی ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

Shares: