امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزہ کا اجرا عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد طبی اور انسانی بنیادوں پر حالیہ دنوں میں جاری ویزوں کا جامع جائزہ لینا ہے۔اس سلسلے میں غزہ کے لیے جاری قلیل تعداد میں ویزوں کی جانچ پڑتال کے لیے وزٹ ویزہ کا اجرا روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں سے اب تک 61 ہزار 897 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 55 ہزار 660 زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت نے گزشتہ روز سے مزید 70 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جن میں سے 8 لاشیں ملبے تلے یا دیگر مقامات سے نکالی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امداد کے حصول کی کوشش کے دوران کم از کم 26 افراد شہید اور 175 زخمی ہوئے۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق امداد حاصل کرنے کی کوششوں کے دوران اب تک 1 ہزار 924 فلسطینی شہید اور 14 ہزار 288 زخمی ہو چکے ہیں۔
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار
اینکر پرسن خاور حسین سانگھڑ سے مردہ حالت میں برآمد، اعلیٰ سطح تحقیقات کا آغاز
کراچی ،18 اگست سے مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
اسلام آباد ،بارشوں کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی تمام ہائیکنگ ٹریلز بند