عالمی عدالت کے وارنٹ کے باوجود روسی صدر کامنگولیا میں پرتپاک استقبال
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر منگولیا پہنچے، جہاں ان کا خصوصی استقبال کیا گیا
یوکرین نے گزشتہ سال بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کے مطابق ان کی گرفتاری کی درخواست کی تھی لیکن ماسکو نے کہا کہ وہ اس بارے میں فکر مند نہیں ہیں،آئی سی سی کے وارنٹ کے باوجود پیوٹن کا منگولیا میں شاندار استقبال کیا گیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا منگل کو منگولیا کے سرکاری دورے پر سرخ قالین پر استقبال کیا گیا، بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ کے تحت انہیں گرفتار کرنے میں ناکامی کو یوکرین نے انصاف کے خلاف ایک دھچکا قرار دیا تھا۔روسی صدر دارالحکومت اولانبتار میں اپنی لیموزین سے باہر نکلے تو، ان کا استقبال ان کے منگول ہم منصب نے گھوڑے پر سوار رسمی محافظوں کی قطار کے سامنے کیا۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے گزشتہ سال پیوٹن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جس میں عدالت کے 124 رکن ممالک بشمول منگولیا کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ روسی صدر کو گرفتار کریں اور اگر وہ اپنی سرزمین پر قدم رکھتے ہیں تو مقدمے کے لیے اسے دی ہیگ منتقل کریں۔یوکرائنی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیورہی تیکھی نے کہا کہ منگولیا کی جانب سے اس پر عمل کرنے میں ناکامی "بین الاقوامی فوجداری عدالت اور فوجداری قانون کے نظام کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا تھا”۔منگولیا نے ایک ملزم مجرم کو انصاف سے بچنے کی اجازت دی ہے،
آئی سی سی کے وارنٹ میں پیوٹن پر یوکرین سے سینکڑوں بچوں کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ کریملن نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاسی طور پر محرک ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ماسکو کو وارنٹ کے سلسلے میں کسی کارروائی کی کوئی فکر نہیں ہے، کیونکہ روس کا منگولیا کے ساتھ ’’زبردست بات چیت‘‘ ہے اور اس دورے کے تمام پہلوؤں پر پہلے سے بات چیت کی گئی تھی۔منگولین رہنما نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔
منگولیا ایک بڑی پائپ لائن کے منصوبہ بند راستے پر ہے جسے روس اپنے یامال علاقے سے چین تک سالانہ 50 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس لے جانے کے لیے تعمیر کرنا چاہتا ہے۔پاور آف سائبیریا 2 نامی یہ منصوبہ روس کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے کہ یوکرین کی جنگ کے آغاز کے بعد سے یورپ میں گیس کی فروخت میں ہونے والے نقصان کی تلافی کی جائے۔نیا منصوبہ طویل عرصے سے گیس کی قیمتوں جیسے اہم مسائل پر الجھا ہوا ہے۔ تاہم،روسی صدرنے اپنے دورے کے موقع پر کہا کہ تیاری کا کام، بشمول فزیبلٹی اور انجینئرنگ اسٹڈیز، طے شدہ کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔
روسی صدر کا یہ دورہ جاپانی فوج پر سوویت منگول فوجیوں کی مشترکہ فتح کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ منگولیا روس کا پڑوسی ملک ہے، روسی صدر پیر کی شام منگولیا کے دارالحکومت اولانبٹار پہنچے۔روسی صدر کے منگولیا پہنچتے ہی ان کی گرفتاری کے مطالبات اٹھنے لگے، کیونکہ منگولیا بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن ہے اور عدالت کی جانب سے روسی صدر کے وارنٹ جاری ہیں،ولادیمیر پوتن نے سال 2019 کے بعد پہلی بار منگولیا کا دورہ کیا ہے۔
روسی صدرولادیمیر پوتن دنیا کے دوسرے طاقتور ترین ملک کے صدر ہیں اس لیے امید نہیں کہ وہ آئی سی سی کے احکامات پر عمل کریں گے۔ روس پہلے ہی آئی سی سی کو تسلیم نہیں کرتا، اس لیے ولادیمیر پوتن کو روس کے اندر گرفتار نہیں کیا جا سکتا، اس کے علاوہ اگر وہ ملک میں نہیں ہیں تو ان پر مقدمہ چلانا ممکن نہیں۔
پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانیوالے 57 اساتذہ واپس نہ آئے
جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،بیرون ملک بیٹھ کر اپنی پراپرٹی ٹرانسفر کرسکیں گے
بیرون ملک پاکستانیوں کے شرمناک کام،50 فیصد جرائم میں ملوث
بیرون ملک 29ہزار سے زائد پاکستانی جیلوں میں قید
بھارت کی صنم فیس بک پر پاکستانی لڑکےکو دل دے بیٹھی،کر لی شادی
بلاول کامیانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس
سعودی عرب میں 7 پاکستانیوں سمیت 106 افراد کو موت کی سزا
کرغستان میں 1200 غیرقانونی پاکستانی ہیں جن کو جلد ڈی پورٹ کیا جائے گا، اسحاق ڈار
پاکستانی سفارتکار کے باورچی کی شرمناک حرکت،بھارت نے ملک بدر کر دیا
امریکا کے ساتھ میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑی امریکا میں کیا "گلُ ” کھلاتے رہے؟
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت