پاکستانی کرکٹ ٹیم سے مایوس شائقین کے لئے اچھی خبر،ایشین مینز والی بال کپ میں پاکستان نے ویتنام کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے
بحرین کے عیسیٰ ٹاؤں میں میچ کھیلا گیا، ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور ویتنام کے مابین مقابلہ ہوا، پاکستان کو پہلے سیٹ میں 25 ، 19سے شکست ہوئی تاہم دوسرے سیٹ میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے 27، 25 سے کامیابی حاصل کر لی ہے، تیسرے سیٹ میں بھی پاکستان کو 25 ، 23 سے کامیابی ملی،جبکہ چوتھا سیٹ ویتنا م نے 25 ، 21 سے جیت کر مقابلہ برابر کیا تاہم پانچویں اور آخری سیٹ میں پاکستان نے 15 ، 12 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان کا سیمی فائنل ہفتے کے روز جنوبی کوریا سے ہو گا،جنوبی کوریا نے کوارٹر فائنل میں بحرین کو شکست دی تھی.