ووٹ کی عزت بارے نئے چیف الیکشن کمشنر نے کیا اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ترجیح صاف اور شفاف الیکشن ہیں،الیکشن کب ہوں گے یہ میرا دائرہ اختیار نہیں،
صحافی نے چیف الیکشن کمشنر سے سوال کیا کہ آپ ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے؟ جس پر نو منتخب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ جی ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے،
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان نے ان سے عہدے کا حلف لیا،
چیف الیکشن کمشنر اور2ممبران کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سکندرسلطان راجہ 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنرمقررکر دیئے گئے نثاردرانی سندھ،شاہ محمود جتوئی بلوچستان کے رکن ہوں گے، وزارت پارلیمانی امور نے تعیناتی کےنوٹیفکیشن جاری کردیئے ،صدرمملکت نےتعیناتیوں کی منظوری دی
سینیٹ اجلاس میں مشاہد اللہ اور بیرسٹر سیف میں ہوئی تلخ کلامی، وجہ کیا؟
چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، وزیراعظم کے ساتھ ہو گیا "ہاتھ” نواز شریف کا قریبی بنا چیف الیکشن کمشنر
سکندر سلطان راجہ نے چیف سیکرٹری کے عہدے پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ یکم دسمبر 1959ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے 4 جون 1987ء کو پاکستان سول سروس جوائن کی اور 30 نومبر 2019ء کو گریڈ بائیس کے افسر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے۔ اپنی مدت ملازمت کے دوران سکندر سلطان راجہ سیکرٹری پیٹرولیم، سیکرٹری ریلوے، چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور گلگت بلتستان بھی رہے