باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ورکر ز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پشاور سے ورکرز کنونشن کا آغاز کر دیا ،پارٹی کنونشنز ہورہے ہیں یہاں کنونشن میں بہت مزہ آرہا ہے، پارٹی کا اگلا یوم تاسیس کوئٹہ میں منایا جائے گا ،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بھٹو ازم کا مطلب سمجھنا ہو گا،خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نظریاتی بہادر اور وفادار ہیں,یہاں کے کارکنوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کا منشور زندہ رکھا ہے،بھٹو ازم کا مطلب اصولوں پر سمجھوتا نہ کرنا ہے ،چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو بھی ڈٹے رہے اور جان کی قربانی دی،محترمہ بینظیر بھٹو نہتی خاتون ہونے کے باوجود دو آمروں سے لڑیں ،یوٹرن لینا لیڈر نہیں بزدل کی نشانی ہے ،اسلام ہمارا دین۔ جمہوریت ہماری سیاست۔ سوشلزم ہماری معیشت اور طاقت کا سرچشمہ عوام۔ پیپلز پارٹی کا منشور ہے ۔مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی کپڑا اور مکان ہمارا نعرہ ہے.

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے تبدیلی کے نعرے لگاۓ انہوں نے تبدیلی نہیں، تباہی کی۔ ہمیں بھی موقع ملے ہم خدمت کرنا چاہتے ہیں ،ہمیں 16 ماہ کی کارکردگی پر فخر ہے،پیپلز پارٹی کا آج کوئی سیاسی مخالف موجود ہی نہیں،سزائے موت بھی ملے تب بھی ہم اصولوں سے نہیں ڈرتے، ایک نہتی لڑکی دو آمروں سے ٹکرائی، ضیا اور مشرف کا مقابلہ کیا، بے نظیر بھٹو شہید بھی اپنے اصولوں پر 30 برس جدوجہد کرتی رہیں، یہ سولہ ماہ کی حکومت کی بات کرتے ہیں میں اپنی سولہ ماہ کی کارکردگی پر فخر اور الیکشن لڑنے کے لیے تیارہوں،ووٹ کو عزت دو اور گورننس ڈلیور کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے،ایک جماعت مہنگائی لیگ بن چکی ہے،عوام کو مہنگائی کے سونامی سے بچانا چاہتے ہیں

کسی کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے بجائے ہمیں موقع دیں،بلاول

کیا شہباز شریف اور انکے ساتھی 16 ماہ کی کارکردگی پر الیکشن لڑ سکتے ہیں؟بلاول

طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہئے، احسن اقبال کا بلاول کو مشورہ

ایک الیکشن میں انکو کچھ تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب

اگر اس بار الیکشن کی بجائے سلیکشن ہُوا تو عوام نقصان اٹھائیں گے، بلاول

Shares: