سابق وفاقی وزیر اطلاعات، ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے ملک بھر میں جلسے کیے، کل مری میں جلسہ کامیاب رہا، لوگ برف میں بھی اپنے قائد کو دیکھنے آئے،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جانے کا خمیازہ عوام نے بھگتا، نواز شریف کے جانے کے بعد ملک میں نفرت پھیلائی گئی،ہمارے مزاج الزام تراشی اور شک و شبہ والے بن گئے ہیں،ن لیگ کی قیادت نے ملک بھر میں جلسے کیے،عوام جانتے ہیں نواز شریف اور ن لیگ وعدہ پورے کرتے ہیں،مسلم لیگ(ن)کے منشور پر بھرپور عمل کیا جائے گا،نوازشریف نے عوام سے کیا ہر وعدہ نبھایا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے چور چور کہنے والوں کو بے نقاب کردیا،2013میں مہنگائی، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا،2013اور 2017کے حالات بالکل برعکس تھے،نوازشریف دور میں ترقیاتی کام ہوئے،نوازشریف کے دور میں 20،20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی،نوازشریف کے دور میں ترقی کرتا پاکستان آگے آیا،شہبازشریف کی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا فوکس جمہوریت کی بحالی ہے، جب شہباز شریف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا رہے تھے یہ تب بھی آئی ایم ایف کو خطوط لکھ رہے تھے،جب یہ لوگ دھرنے دے رہے تھے اس وقت وزیراعظم نواز شریف ملک میں ترقی لا رہا تھا، مسلم لیگ ن ایک یونائیٹڈ فرنٹ کے بات کرتی ہے، سب نے مل کر نواز شریف کی قیادت کے پیچھے کھڑےہونا ہے، مہنگائی کو کم کرکے سنگل ڈیجٹ پر لائیں گے،ایک کروڑ نوکریاں نہیں بلکہ نوکریوں کے مواقع پیدا کریں گے،مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ہر مسئلے پر مفصل پلان دیا، مہنگائی ،سموگ ،تعلیم ،صحت سمیت ہر شعبے کا پلان دیا ہے، نواز شریف ماضی میں بھی ہر امتحان میں کامیاب رہے.نوازشریف نے حساب مانگنے پر 9مئی جیسے واقعات نہیں کیے،نوازشریف نے ججز اور پولیس والوں کے سر نہیں پھاڑے.