لاہور:مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے-
باغی ٹی وی : لاہور این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کی،اجلاس میں پارٹی کے سینئر راہنما پرویز رشید، علی پرویز ملک، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب،حنا پرویز بٹ سمیت دیگر راہنما اور عہدیدار شریک ہوئےاجلاس میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیاحلقے میں انتخابی سرگرمیو ں پر تجاویز کا تبادلہ ہوا ۔
اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے، عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے، وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے، ہم مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے، بے روزگاری اور غریت سے نجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کر لیا ہے، عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے تاکہ قوم کی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد ہو۔
الیکشن سےقبل مجھے ایک جلسہ کرنے دیں،سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائے گا،عمران خان
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی لاہور میں الیکشن ریلیوں کا پلان تیار کر لیا ہےذرائع کے مطابق ن لیگ نے لاہور میں سیاسی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اسحاق ڈار اور بلال یاسین کی ملاقات میں کیا گیا نواز شریف اور مریم نواز کا لاہور میں ریلیاں نکالنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے مسلم لیگ ن کے قائدین ایک دو روز میں لاہور کے مختلف حلقوں میں ریلیاں نکالیں گے، نواز شریف اور مریم نواز ریلیوں کے دوران مختلف مقام پر خطاب بھی کریں گے۔
سینئیر لیگی رہنما کو پارٹی سے نکال دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
واضح رہے کہ 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ 130 لاہور اور مریم نواز این اے 119 لاہور سے الیکشن لڑ رہی ہیں، شہباز شریف بھی لاہور کے حلقہ این اے 123 اور حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔