کتنے لاکھ امریکی ڈالر کی ٹی ٹیز لگائیں؟ وعدہ معاف گواہ نے شریف فیملی کیخلاف بیان ریکارڈ کروا دیا

0
83

شریف فیملی کیلیے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کےاقبالی بیان ریکارڈ کروا دئیے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان نےجوڈیشل مجسٹریٹ سیکشن 30 ذوالفقارباری کی عدالت میں بیان رکارڈ کرائے ،بیان میں کہا کہ یہ ٹی ٹیز حمزہ شہباز،سلمان شہباز،نصرت شہبازاور رابعہ عمران علی کے نام لگائیں،2008 اور 2009 میں 24 لاکھ 30ہزار145 امریکی ڈالرز کی ٹی ٹیز لگائیں ،

آفتاب محمود نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ منی ایکسچینج چلانےوالے کزن شاہد رفیق نے ٹی ٹی لگانے کوکہا،منی لانڈرنگ کرنے پر شرمندہ اور چیئرمین نیب سے معافی چاہتاہوں.

واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفقی کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کی تھی، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،عدالت نے ملزمان کو نیب تحویل میں دینے کی درخواست منظور کرلی ،

دونوں ملزمان نے ایک ارب کے لگ بھگ منی لانڈرنگ کی، ملزم آفتاب محمود کے بیان کے مطابق اس نے یوکے و دیگر کمپنیوں سے شریف فیملیز کو بھاری رقوم منتقل کیں،آفتاب محمود نے اعتراف کیا کہ اس نے بے نامی افراد کے نام پر ٹی ٹیز بھی بھجوائیں،

واضح رہے کہ اس سے قبل مشتاق چینی حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بھی وعدہ معاف گواہ بنا تھا جس نے بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے نیب کو 2 نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کیا۔ 2 بنکس اکاونٹ کے زریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، سلمان شہباز کے اکاونٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے۔مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا ،نیب لاہورمشتاق چینی کا دفعہ 164 ریکارڈ کروانے کے بعد واپس روانہ ہوگئی

Leave a reply