باغی ٹی وی پر خبر شائع ہونے کے بعد وادی رومبور کی ڈسپنسری کو ادویات کی فراہمی

chitral

ادویات کی فقدان کی خبر رنگ لے آئی لکشن بی بی کی طرف سے سول ڈسپنسری ہسپتال رومبور کو ادویات فراہم کر دی گئیں۔ غریب عوام کی دعائیں

چترال ( فتح اللہ) ایک ہفتے پہلے باغی ٹی وی پر سابق ویلچ کونسلر رومبور عنایت اللہ شیخ قریشی کا حوالہ دے کر ایک بیان جاری شائع کیا گیا تھا جس میں وادی رومبور کے سول ڈسپینسری ہسپتال میں ادویات کی فقدان اور دیوار کی تعمیر کے حوالے سے عنایت اللہ شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کوٹے سسٹم میں اضافہ کیا جائے تاکہ وادی رومبور جیسے دور افتادہ علاقے کے عوام بنیادی ادویات فری میں حاصل کر سکیں اور دیوار کو از سر نو تعمیر کیا جائے تاکہ باپردہ خواتین اور ہسپتال کے املاک حفاظتی دیوار کی وجہ سے محفوظ ہو ،باغی ٹی وی پر خبر شائع ہونے کے بعد نمائندہ باغی ٹی وی فتح اللہ سے لکشن بی بی نے رابطہ کیا اور بنیادی ادویات کی فراہمی میں مالی معاونت کا اعلان کیا ۔ جس کے بعد لکشن بی بی کی طرف سے پہلے مرحلے میں بنیادی ادویات فتح اللہ اور عنایت شیخ کی نگرانی میں سول ڈسپنسری ہسپتال کے انچارج کو حوالہ کر دیا گیا ہے ۔

سابق ویلچ کونسلر و سماجی شخصیت عنایت اللہ شیخ قریشی نے کہا کہ لکشن بی بی کی بروقت ادویات کی فراہمی پر پورے علاقے کے لوگوں کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ سات سمندر پار مقیم ہونے کے باوجود اپنے علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں ۔ مختلف اوقات میں یہاں کے بنیادی مسئلے اور غریبوں کی زاتی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ لکشن بی بی کی طرف سے سٹوڈنٹس کو ، ضرورت مندوں کو بیماروں کو ہمشہ امداد ملتے رہے ہیں ۔ ماضی میں بھی وادی رومبور کے تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر چکی ہے اور مزید بھی توقع رکھتے ہیں کہ اس طرح علاقے کی فلاح و بہبود کی کوششیں جاری و ساری رہے تاکہ غریب اور پسماندہ علاقے کے لوگوں کو ریلیف مل سکیں ۔

وادی رومبور کے سول ڈسپنسری ہسپتال میں ادویات کی فقدان 

ادویات کی فراہمی پر علاقے کے لوگوں نے لکشن بی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سرد موسم میں برفباری کے باعث امدورفت میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور سردیوں میں بیماریاں بھی بڑھ جاتی ہیں اور سول ڈسپنسری ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے بنیادی علاج سے محروم ہوتے آئے ہیں ۔اس بار لکشن بی بی نے خصوصی طور ہمدردی کیا ۔ جس پر ہم لکشن بی بی کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے دعا گو ہیں کہ وادی رومبور کے عوام کی درد رکھنے والی بیٹی کو اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ان کی اس کارخیر پر جان و مال میں برکت عطا فرمائے ۔ آمین

Comments are closed.