وادی کالاش پر امن لوگوں کی سرزمین ہے جہاں کالاش برادری زندگی گزار رہے ہیں، مقامی تھانے میں کوئ کرائم ریکارڈ نہیں دیکھی ، یہان خواتین کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،
وادی کالاش کے مذہبی تہوار چوموس میں شرکت کرنے والی راولپنڈی کی خاتون سیاح نے وادی کالاش کو دنیا کا پر امن ترین علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وادی کالاش آنے کے بعد لوگوں سے مل جل گئیں اور ثقافت کو دیکھنے کے بعد اس قابل ہوگئیں ہیں کہ وادی کالاش کے کلچر اور روایات کے بارے میں سوشل میڈیا پر موجود من گھڑت کہانیوں کو مسترد کر سکیں
جب سے میں سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہوں تب سے مجھے وادی کالاش آنے کی خواہش تھی کیونکہ وادی کالاش کے بارے میں عجیب و غریب خبریں سننے اور پڑھنے کو ملتی تھیں یہی وجہ ہے کہ آج میں وادی کالاش میں کالاش تقافت کی ملبوسات زیب تن کی ہے اور مقامی خواتین کے ساتھ مل کر ڈانس کر رہی ہوں اور اس تہوار کو خوب انجوائے کر رہی ہوں
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وادی کالاش آنے والے میرے بہنوں ،بیٹیوں اور ماؤں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وادی کالاش خواتین کے لیے پر سکون سیاحتی مقام ہے یہاں کے لوگ عورتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آپ بغیر خوف و ہراس کے وادی کالاش کی سیر کر سکتی ہیں اور زندگی کے یادگار لمحات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ایک منفرد کلچر اور طرزِ زندگی سے واقف ہو سکتی ہیں
وادی کالاش کے لوگ امن و امان کی وجہ سے بھی دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں ہمیں مقامی تھانے میں جانے کا موقع ملا جہاں ہمیں کرائم ریکارڈ نظر نہیں آیا ،یہ ہی امن کی سب سے بڑی علامت ہے یہاں کے لوگ بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے سیاحوں کے لئے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی کالاش میں کوئی خاص اقدامات نظر نہیں آئے یہاں سیاحوں کے لئے روڈ نہ ہونے کے برابر ہے سڑک کی ناگفتہ وجوہات کی وجہ سے سیاحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔وادی کالاش ایک سیاحتی مقام ہے یہاں ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں اور حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں اور مقامی لوگوں کی سیاحت کے ساتھ وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں سیاحوں کی وجہ سے بےروزگاری میں کمی آ رہی ہے بد قسمتی سے حکومت کی طرف سے سیاحوں کے لئے کوئ خاص اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں۔










