تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) ضلع کشمور کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں وفاق المدارس کے تحت بچوں کے امتحانات کا آغاز ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج تنگوانی کے قریب گاؤں مولوی احمد دین باجکانی میں قائم "تعلیم القرآن حمادیہ اقصیٰ مسجد” میں بھی امتحانات منعقد کیے گئے۔ وفاق المدارس کی جانب سے مولانا اسد اللہ پہوڑ اور مولانا حمزہ علی کی سربراہی میں امتحانات کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلبہ نے مختلف دینی علوم کے امتحانات دیے۔
مدارس کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ امتحانات بچوں کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں دینی علوم میں مہارت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اہلِ علاقہ اور والدین نے وفاق المدارس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دینی تعلیم کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔