اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے شہر اقتدار کو بلوائیوں سے بچانے کے لئے خصوصی سیکیورٹی اقدامات کی منظوری دے دی-
باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں امن یقینی بنانے کے لیے خصوصی سیکیورٹی فورس کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے،اسپیشل سیکیورٹی فورس وفاقی دارالحکومت کو پروٹیکشن دے گی، وزیراعظم نے لاء اینڈ آرڈر ڈویژن کی تشکیل کا عمل جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے-
حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ماتحت فورس سیکیورٹی امور پر کام کرے گی،اسلام آباد پولیس میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ الگ سے کام کرے گا ،پروٹیکشن یونٹ چینی باشندوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گا، ایس پی یو میں اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی خدمات لی جائیں گی،وفاقی حکومت کا محکمہ پولیس میں سینکڑوں نئی بھرتیوں کے پلان پر کام جاری ہے-








