دسمبر 24 میں حکومت کے مجموعی قرضے میں ماہانہ 1.80 فیصد اور سالانہ 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دسمبر 2024 میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 71 ہزار 657 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں جب کہ دسمبر 24 میں حکومت کے مجموعی قرضے میں ماہانہ 1.80 فیصد اور سالانہ 10 فیصد کا اضافہ ہوا۔نومبر 2024 میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 70 ہزار 363 ارب روپے تھا، دسمبر 2023 میں حکومت کے مجموعی قرضے 65 ہزار 188 ارب روپے تھے۔دوسری جانب حکومت کے مقامی قرض میں ماہانہ 2.70 فیصد اور سالانہ 17 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 24 میں حکومت کے مقامی قرض 49 ہزار 883 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دسمبر 2023 میں حکومت کا مقامی قرض 42 ہزار 588 ارب روپے تھا جب کہ نومبر 2024 میں مقامی قرض 48 ہزار 558 ارب روپے رہا تھا ۔وفاقی حکومت کے بیرونی قرض میں ماہانہ 3.70 فیصد کمی جب کہ سالانہ 0.10 فیصد کمی ہوئی اور دسمبر 2024 میں حکومت کے بیرونی قرض گھٹ کر 22 ہزار 764 ارب روپے پر آگیا۔دسمبر 2023 میں حکومت کے بیرونی قرض 22 ہزار 601 ارب روپے تھا جب کہ نومبر میں حکومت کا بیرونی قرض 21 ہزار 777 ارب روپے تھا۔
سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا، قیمت میں پھر بڑا اضافہ