وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل مقرر کر دیا

0
75
prosicutor

پنجاب کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ کو وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل مقرر کر دیا۔ غلام سرور نہنگ نے نئی اسائنمنٹ ملنے پر آج پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی منظوری کے بعدغلام سرور نہنگ کے فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل کی پوسٹ پر تقرر کا نوٹفکیشن جاری ہو گیا ہے۔غلام سرور نہنگ کو تین سال کے لئے فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد بنایا گیا ہے۔ انہیں پہلا فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وفاقی وزارت قانون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام سرور نہنگ کی پیشہ ورانہ قابلیت کے پیش نظر انہیں میرٹ پر پراسیکیوٹر جنرل لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ غلام سرور نہنگ ممبر پنجاب بار کونسل ، ممبر جوڈیشل کمیشن بھی رہ چکے ہیں ۔ وہ لاہور ہائیکورٹ بار کے منتخب نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔پنجاب حکومت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غلام سرور نہنگ نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اور وہ فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل کی پوسٹ پر جوائننگ دینے کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔

Leave a reply