وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاوٴن کا فیصلہ

0
41
social media

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے رواں رہنے کے بارے میں نوٹس لے کر فیصلہ کیا ہے کہ اس کے بعد سے فائر والز کی تنصیب کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بولیاں طلب کرلی ہیں۔پی ٹی اے کے ذریعے موصول معلومات کے مطابق، حکومتی فیصلے کے تحت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن اور ایپلی کیشن فائر والز نصب ہوں گی۔ ان فائر والز میں نیکسٹ جنریشن فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت بھی شامل ہوگی، جس کے ذریعے ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جاسکے گا۔
اس کے علاوہ، نیکسٹ جنریشن فائر وال سے ریل ٹائم ڈیٹا کی مانیٹرنگ، یو آر ایل فلٹرنگ، ایپلی کیشن کنٹرول، اور مالویئر پروٹیکشن بھی ممکن ہوگی۔ یہ فائر وال سائبر سیکیورٹی خطرات کے خلاف پیشگی اقدامات اور ویب ایپلی کیشن فائر وال ویب ایپلی کیشنز کے ڈیٹا کی مانیٹرنگ اور فلٹرنگ کر سکے گی۔پی ٹی اے نے پیپرا کے ای پیڈ سسٹم کے تحت الیکٹرانک بولیاں طلب کی ہیں تاکہ سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے روک تھام کے اقدامات بھرپور اور موثر ہوسکیں۔

Leave a reply