وفاقی کا بینہ کا اجلاس کل طلب

0
128
Caretaker

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت ہونے والے نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی، اجلاس میں خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پانچویں دور سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران پاکستان بزنس ویزہ آن لائن لسٹ میں مزید ممالک کو شامل کرنے کی منظوری لی جائے گی، اسکے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 2023ء تا 2024ء کیلئے بجٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، بینکوں کو مالی سال 2021 تا 2022 میں زرمبادلہ پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس کی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ معمولی تبدیلی کے ساتھ حج پالیسی 2024ء ایک بار پھر کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی،

Leave a reply