وفاقی وزیرِ داخلہ کی ننکانہ کی طرف خصوصی توجہ

0
36

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کی خصوصی کاوش سے ننکانہ صاحب تابچیکی اور بچیانہ روڈزکی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے،عوام الناس کو سفر کی بہترین سہولت مہیا کرنے کے لیے دونوں سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا ،ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اگر کسی بھی سکیم میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کی نشاندہی ہوگئی تو ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمے کے افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے ننکانہ صاحب تابچیکی اور ننکانہ صاحب تا بچیانہ روڈز کے تعمیر و مرمت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علاقائی منصوبے عوام کی خدمت اور ان کی مشکلات دور کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں ان کی بروقت تکمیل مربوط ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Leave a reply