واگزار کروائی زمین پھر قبضہ مافیہ کے ہاتھ

0
46

قصور
چونیاں کے گردونواح میں لاکھوں روپے خرچ کرکے سرکاری زمین واہ گزار کروانے کے بعد دوبارہ تحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبضہ مافیاء قبضہ جمانے لگا، سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین پر بااثر زمینداروں نےبلا معاوضہ فصلیں کاشت کر لیں
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواح تلونڈی میں سینکڑوں کنال سرکاری زرعی زمین پر بااثر افراد نے دوبارہ سے قبضہ جما لیا ہے گذشتہ مہینوں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے قابض شدہ زمین لاکھوں روپے خرچ کرکے واہ گزار کروائی جبکہ حال ہی میں تلونڈی ،بھیڑ سوہڈیاں ،کھوکھر ٹوچر ،قلعہ ناتھا سنگھ ،بگھیانہ خورد کے بااثر زمینداروں نے دوبارہ فصلیں کاشت کر رکھی ہیں حلقہ پٹوار تلونڈی کے پٹواری کی مبینہ سازبازی سے سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان بلا معاوضہ زرعی زمین کاشت کرنے والوں کو حلقہ پٹوار تلونڈی میں تعینات پٹواری تقویت دینے لگا افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی گئی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افسران بالا کی نظر میں یہ سرکاری زمین کسی کے استعمال نہ ہے جبکہ (ڈینگی )نہر کٹورا کی سینکڑوں ایکڑ زمین بااثر زمینداروں کے قبضے میں ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے اپیل کی ہے کہ سرکاری زمین کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سینکڑوں کنال زرعی زمین واہ گزار کروائی جائے

Leave a reply