کراچی میں جاری آئیڈیاز 2024 کے دوران پاکستان کی واہ انڈسٹریز لمیٹڈ اور ترکیہ کی ریپکان کے درمیان 155 ایم ایم ایمونیشن کی پیداواری صلاحیت بڑھانے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔
باغی ٹی وی کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں اسلحے کی نمائش کے حوالے سے آئیڈیاز 2024 جاری ہے جہاں مختلف ممالک کی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے جاری ہیں اور اسی سلسلے میں واہ انڈسٹریز اور ریپکان کے درمیان بھی اہم معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان ہونے والے معاہدرے پر منیجنگ ڈائریکٹر واہ انڈسٹریز اور ڈائریکٹر ریپکان نے دستخط کیے اورمعاہدے کے تحت 155 ایم ایم ایمونیشن کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔معاہدے پر دستخط کے موقع پر نائب وزیر ترکیہ بلال دردالی اور چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ایکسپو سینٹر کراچی میں 19 تا 22 نومبرتک جاری رہے گی، نمائش میں دنیا کے 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان شریک ہیں ۔آئیڈیاز 2024 میں 33 غیر ملکی وفود بھی شرکت کررہے ہیں ۔دفاعی نمائش میں چین اور ترکی کی کمپنیز کیلئے 3پویلینز بنائے گئے ہیں۔عالمی دفاعی نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی ساز و سامان بھی پیش کیا جائے گا ۔ ایران، اٹلی اور یوکرین پہلی بار نمائش میں شریک ہورہے ہیں۔
صدر جمہوریہ بلغاریہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے