سیلاب سے گھربارسب کچھ تباہ: وہاب بگٹی امدادکا منتظر:پاک فوج کےافسران امداد لےکرگھرپہنچ گئے

0
46

ڈیرہ مراد جمالی: سیلاب سے گھربارسب کچھ تباہ: وہاب بگٹی حکومتی امدادکا منتظر:پاک فوج کےافسران امداد لےکرگھرپہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق گزشتہ 4 دنوں سے مسلسل طوفانی بارشوں نے جہاں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا، وہیں ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے معروف کوک اسٹوڈیو کے بہترین گلوکار عبدالوہاب بگٹی کا گھر بھی زمین بوس ہوگیا بے۔

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں حالیہ بارشوں نے کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دیے، سنگر عبد الوہاب بگٹی بھی اس طوفانی بارشوں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ کچا نما تین کمروں پر مشتمل ان کا گھر بھی منہدم ہوگیا اور وہ مجبوری کے عالم میں اپنے بچوں کو لیے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ایک مکان میں رہائش پذیر ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ ہم بڑی مشکلوں میں زندگی گزار رہے ہیں، میں نے دوست سے ڈیرہ مراد جمالی میں ایک کمرہ لیا جہاں بچوں کو رکھا ہے کیونکہ یہاں سب تباہ ہوگیا ہے۔وہاب بگٹی نے حکام سے امداد کی اپیل کی تو سب سے پہلے پاک فوج کے افسران مدد کو پہنچ گئے اورامداد کے ساتھ ساتھ وہاب بگٹی کویقین دہانی کروائی کہ ان کے مکانات بھی تعمیر ہوں گے اوران کے ہونے والے نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے گا

اس سلسلے میں پاک فوج کے بریگیڈیئر مرتضی اور ایف سی کرنل احمد پاکستان کے معروف سنگر عبدالوہاب بگٹی کے گوٹھ میں پہنچے اور وہاں پر آکر ان کے ہمسایہ والو کو راشن اور ادویات دی اس موقع پر وہاب بگٹی نے کہا کہ وہ پاک فوج کے مشکور ہیں جو سخت ترین حالات کےباوجود میری آواز پرمیرے پاس پہنچے اور نہ صرف میری مدد کی بلکہ میری گوٹھ کے دیگرمستحقین کی بھی مدد کی جس پرہرکوئی خوش ہے

 

https://www.youtube.com/watch?v=J5SKONd_GXI

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گلوکار وہاب علی بگٹی بھی بلوچستان میں بارشوں کے بعد پیش آنے والے سیلابی تباہ کاریوں سے متاثر ہوگئے ہیں۔جس کے بعد پاک فوج کے افسران اپنے جوانوں کے ساتھ اس گوٹھ میں‌پہنچے اور مدد کی

Leave a reply