پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو بورڈ میں کوئی نئی ذمہ داری یا عہدہ تفویض نہیں کیا گیا۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق وہاب ریاض بطور کنسلٹنٹ بورڈ سے منسلک ہیں اور اسی حیثیت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ترجمان نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہاب ریاض کو کسی نئے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بورڈ کی کسی انتظامی یا کرکٹ کمیٹی میں وہاب ریاض کی نئی شمولیت سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض کو حال ہی میں قومی سلیکشن معاملات سے الگ کیا گیا تھا، تاہم پی سی بی نے ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں کنسلٹنٹ کے طور پر برقرار رکھا ہے۔پی سی بی نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر بھروسہ نہ کیا جائے اور صرف بورڈ کے باضابطہ اعلامیوں کو معتبر سمجھا جائے
سیالکوٹ: سلیم بٹ میموریل والی بال ٹورنامنٹ، اسد کلب چٹی شیخاں کی شاندار فتح

Shares: