![PCB](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/12/WAHAB-RIAZ1.jpg)
وہاب ریاض کی سربراہی میں قومی مردوں کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا جس میں نیوزی لینڈ میں آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سلیکشن کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی کراچی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2023-24 میں پرفارمنس پر غور کرے گی۔ ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کی T20I سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 2 جنوری 2024 کو متوقع ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف T20I سیریز 12 جنوری کو شروع ہونے والی ہے۔
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے میچ :
12 جنوری: نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان – آکلینڈ میں پہلا T20I
14 جنوری: نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان – ہیملٹن میں دوسرا T20I
17 جنوری: نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان – ڈونیڈن میں تیسرا T20I
19 جنوری: نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان – کرائسٹ چرچ میں چوتھا T20I
21 جنوری: نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان – کرائسٹ چرچ میں پانچواں T20I