سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کی ویڈیو وائرل ہونے اور صارفین انہیں لوگوں پر پانی کے چھینٹے اُڑانے پر تنقید کا نشانہ بنا نے کے بعد وہاب ریاض نے اپنا رد عمل دی ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں لکھا کہ سکّے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط رخ دیکھتے ہیں۔اُنہوں نے لکھا کہ کل جو ہوا اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں، یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا اور جسے بالکل غلط انداز میں لیا گیا۔وہاب ریاض نے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ مثبت چیزوں کو آگے پھیلائیں، منفی پروپیگنڈے سے اپنے خوبصورت ملک کو بدنام نہ کریں۔
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025