وکیل نے جب جج سے پوچھا کہ سر آپ نے ویکسین لگوائی ؟ تو عدالت کا ماحول کیا بن گیا

0
26

وکیل نے جب پوچھا کہ سر آپ نے ویکسین لگوائی ؟ تو عدالت کا ماحول کیا بن گیا

باغی ٹی وی : احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران کورونا ویکسین کا تذکرہ ہوگیا .،کمرہ عدالت میں وکیل کے کھانسنے پر جج اصغرعلی اور وکلا میں دلچسپ مکالمہ شروعی ہوگیا .وکیل شیراز راجپر. نے کہا میں نے ویکسین لگوائی ہے اس لیے کھانسی ہورہی ہے،

ارشد تبریز ایڈووکیٹ نے کہا ویکسین کرانے کے بعد 2 دن تک تو میری بھی طبیعت خراب رہی،،سر کیا آپ نے بھی ویکسین لگوا لی ہے؟ وکیل شیراز راجپر نے جج سے سوال کردیا .جج احتساب عدالت اصغرعلی نے مسکراتےہوئےجواب دیا کہ یہاں بتاؤں گاتوخبرچل جائے گی،

یوسف رضا گیلانی کے وکیل جاوید اقبال عدالت کے روبرو پیش ہوئے.آصف زرداری،یوسف رضاگیلانی،عبدالغنی مجیدکی ایک روزہ حاضری سےاستثناکی درخواستیں منظور ہوگئیں .،نیب گواہ ایف آئی اے افسر صاحب اختر سہیل کا بیان قلمبند. کیا گیا.

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے 2 گواہان کو طلب کیا ہے . .احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی

Leave a reply