ولی عہد عرب امارات کا دورہ پاکستان، ایئر بیس سے وزیراعظم ہاؤس تک گاڑی کس نے ڈرائیو کی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد پاکستان پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر وزیراعظم عمران خان نے انکا شاندار استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان خود نور خان ایئر بیس پہنچے اور معزز مہمان کا خیر مقدم کیا،ولی عہد ابوظہبی کاریڈکارپٹ استقبال کیاگیا،نور خان ایئر بیس پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کئے،ولی عہد ابوظہبی کے ساتھ امارات کا اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان خود گاڑی ڈرائیو کر کے وزیراعظم ہاؤس پہنچے.
ترجمان دفترخارجہ سے جاری ہونے والے دورے کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی،وزیراعظم عمران خان ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے آپس کے دورے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، ولی عہد شیخ محمد کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا
اماراتی ولی عہد کی وزیراعظم عمران خان سمیت دیگراعلی سول اور عسکری شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔