پاکستان کے معروف کامیڈین ولی شیخ کے گھر کے باہر سے ان کی گاڑی چوری ہوگئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری ویڈیو بیان میں ولی شیخ نے بتایا کہ 30 ستمبر بروز منگل دوپہر 3:30 سے 4 بجے کے درمیان ملیر معین آباد فیز 3 میں موجود میرے گھر کے باہر سے میری سفید اور سیاہ رنگ کی گاڑی چوری ہوگئی ہے، گاڑی چوری کی شکایت کیلئے میں نے 15 پر کال کی تو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مجھے کوئی رسپانس نہیں دیا گیا جس کے بعد میں نے خود تھانے جاکر شکایت درج کروائی تاہم، تھانے کی پولیس نے مجھے بہت اچھا رسپانس دیا،
ولی شیخ نے اپنے بیان میں سندھ حکومت سمیت دیگر قانونی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بہت چھوٹا سا آرٹسٹ ہوں اور پیسے جمع کرکے گاڑی خریدی تھی لہٰذا اس گاڑی کو تلاش کرکے میرے سپرد کیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے ،