مزید دیکھیں

مقبول

والدہ کے انتقال سے بڑا دکھ نہیں ہوتا،شہباز شریف کو ابھی تک رہا کیوں نہیں کیا گیا؟ مریم اورنگزیب

والدہ کے انتقال سے بڑا دکھ نہیں ہوتا،شہباز شریف کو ابھی تک رہا کیوں نہیں کیا گیا؟ مریم اورنگزیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخلاقیات اور معاشرتی اقدار کا تقاضا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فوری پیرول پر رہا کیا جائے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ابھی تک پیرول پہ رہا کر دینا چاہئے تھا،والدہ کے انتقال سے بڑا دکھ نہیں ہوتا، شہبازشریف اور ان کے اہل خانہ کی کیفیت کو سمجھا جا سکتا ہے ،شہبازشریف کا ٹرائیل شروع اور ریفرنس دائرے ہے ، ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملنے کے باوجود گرفتار ہیں

قبل ازیں ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرا دی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دو ہفتے کے لئے رہا کیا جائے،شہباز شریف قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف پنجاب ہیں اور ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے دو ہفتے کی پیرول کی درخواست کی گئی ہے۔ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے بڑا اور صدمہ کوئی نہیں، اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ اس غم میں شریک ہونے کے لیے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈی سی لاہور کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پے رول کے لئے درخواست دی ہے ،دو ہفتے کی پے رول پر رہائی مانگی ہے ،پورے ملک سے لوگ تعزیت کے لئے آئے گے اس لئے فورا ان کو رہاکیا جائے والدین کی آخری رسومات میں بچے ہی فیصلہ کرتے ہیں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انتظامات کو دیکھنے کے لئے باہر ہونا ضروری ہے ، آج رات جست خاکی کا آنا ممکن نہیں ہوگا کوشش یہ ہے کل کی فلائٹ پر روانہ کیا جائے کاغزی اور قانونی تقاضے پورے کیئے جارہےہیں

عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ راجا بشارت سے کل رات بھی بات ہوئی تھی کل میاں نواز شریف اور شہباز شریف کل بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ،میاں شریف کی وفات پر سعودی عرب سے میت روانہ کی تھی ، کلثوم نواز کی وفات پر میاں نواز شریف کو جیل میں بتایا گیا تھا اب شمیم بیگم کی وفات پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز صورتحال کو دیکھے گے . نواز شریف کے پاکستان آنے کے حوالے سے ڈاکٹرز نے ان کو سفر سے منع کیا ہے ، پے رول میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے رہنے کے لئے ماڈل ٹاؤن اور جاتی عمرہ دونوں کا ذکر کیا ہے

دوسری جانب نواز شریف کی والدہ کی میت لندن سے وطن واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، ذاتی معالج کے منع کرنے پر نواز شریف کے پاکستان نہ آنے کا امکان ہے۔نواز شریف اور صدر نواز لیگ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں، بیگم شمیم اختر طویل عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

بیگم شمیم کی نماز جنازہ بدھ کو لندن میں ادا کی جائےگی۔بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانگی سے قبل نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائے گی۔ نوازشریف کی  ہمشیرہ  بھی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔ لندن میں نواز شریف کی والدہ کی میت کو ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت پاکستان روانہ کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان بھجوانے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

 پاکستان میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کو الزائمر کی بیماری لاحق تھی اور ان کے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan