سیالکوٹ: بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے آگاہی واک کاانعقاد کیا گیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے )بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے آگاہی واک کاانعقاد کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو سیالکوٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر نگرانی ریسکیو1122نے ضلعی حکومت کے ساتھ مل کر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

اس واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر نے کی جن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال، DDMCکیوان حسن، صدر روز وئیلفئیر ہیومن رائٹس /کلین گرین چیمئین اشفاق نذر، ڈی سی پی اے نثارو سٹاف کے علاوہ کشیر تعداد میں ریسکیورز نے شرکت کی۔ واک کا مقصد آسمانی بجلی سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو آگاہی دینا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ بارشوں کے دوران بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، آسمانی بجلی چمک رہی ہو تو گھر کے اند رہیں، باہر کسی درخت یا بجلی کے کھمبے کے نزدیک نہ جائیں نہ پناہ لیں، احتیاط برتیں اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کو بچائیں۔

انہوں نے متعلقہ اداروں خصوصی طور پر ریسکیو1122کو بھی ہدایت کی کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جائے تا کہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے بتایاکہ ریسکیو 1122ہمہ وقت کسی بھی ایمرجنسی سے نمبردآزما ہونے کے لیے تیار ہے۔ واک کے آخر میں لوگوں میں آسمانی بجلی سے بچاؤ سے متعلقہ انتباہی پرچہ جات بھی تقسیم کیے گئے۔ مزیدبراں تمام تحصیلوں میں مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچایا جا سکے۔

Leave a reply