باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی ہوئی ہے
چند لمحوں میں آگ نے سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ نے فیکٹری میں شدت پکڑ رکھی ہے، ریسکیوٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، تا ہم ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، آگ لگنے کی وجہ بھی تاحال معلوم نہ ہو سکی
لاہور، والٹن روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی، pic.twitter.com/647WSJeQY9
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 24, 2021
فیروز روڈ پر والٹن موڑ کے قریب واقع فیکٹری میں آگ بجھانے کے لئے شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پرموجود ہیں ، آگ لگنے سے فیکٹری میں کتنا مالی نقصان ہوا اس کا اندازہ آگ بجھنے کے بعد ہی لگایا جا سکے گا
آگ فیکٹری کی اسمبلی لائن ایریا میں لگی، ایک ایکڑ سے زائد رقبہ متاثرہوا ہے فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے لیے 12 سے زائد ریسکیو گاڑیاں سرگرم ہیں کمشنرلاہور کے حکم پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں فائر بریگیڈ، ایم سی ایل، سول ڈیفنس،صحت اور ریونیو کی ٹیمیں بھی روانہ ہو چکی ہیں کمشنر لاہور نے آگ بجھانے کیلئے درکار مشنری کو بھی تیار رکھنے کا حکم دے دیا
دوسری جانب فیروزپور روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرے۔آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیر اعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا اوروزیر اعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی