وانا میں سابقہ طالبان امن کمیٹی کمانڈر پر فائرنگ، بھائی جاں بحق، کمانڈر زخمی

خاتون کو برہنہ کر کے کیا گیا ڈنڈوں سے تشدد، ویڈیو وائرل

وانا میں سابقہ طالبان امن کمیٹی کمانڈر پر فائرنگ، بھائی جاں بحق، کمانڈر زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وانا میں امن کمیٹی کمانڈر پر فائرنگ، ایک جاں بحق ایک زخمی ہو گیا

اطلاعات کے مطابق سابقہ امن کمیٹی ملانذیرگروپ کے اہم کمانڈر تحصیل خان اشرف پر وانا اعظم ورسک روڈ ڈابکوٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے تحصیل خان اشرف زخمی اور انکا بھائی عبدالرحمان جاں بحق ہو گیا

سابقہ طالبان امن کمیٹی کمانڈر تحصیل خان پر نامعلوم کارسواروں نے ڈابکوٹ کے مقام پر فائرنگ کی گئی۔ اطلاع پر سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے، لاش اور زخمی کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان جائے واردات سے فرار ہو گئے

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، علاقہ میں پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے

Comments are closed.