سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف "ٹینک” کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد ضلع پنجگور کا رہائشی تھا اور 2022ء میں پنجگور ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے حملے سمیت متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ جمیل عرف ٹینک بولیدہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی سرگرمیوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔دوسری جانب، خیبرپختونخوا میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور ڈسٹرکٹ پولیس صوابی نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق شادو ڈھیرے کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار 4 دہشتگردوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں اہلکاروں کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دیگر 2 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نعمان عرف "مانے” اور عبدالباسط کے ناموں سے ہوئی، دونوں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) طیب اکبر گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔مارے گئے دہشتگرد پولیس اہلکاروں کے قتل، بھتہ خوری، اقدام قتل اور دہشتگردی کے دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے کلاشنکوف، پستول، دستی بم، گولیاں، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے۔پولیس اور سی ٹی ڈی نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ کا کولمبیا پر الزام، "منشیات کا عالمی رہنما” قرار دے دیا

پیرس کے لوور میوزیم میں بڑی ڈکیتی، شاہی تاج سمیت قیمتی زیورات چرالیے گئے

پنجگور میں فائرنگ، نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی جاں بحق

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں500 روپے فی کلو تک جا پہنچی

Shares: