کورین ماہرین کے تجربےسےسیاحت کے فروغ کیلئے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

0
46
muhsan naqvi

لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکہنا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کوریا کے سفیر سووسنگپیو نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی تعلقات میں اضافے، سیاحت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے کورین سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ اور معاشی روابط موجود ہیں، دوطرفہ وفود کے زیادہ تبادلوں سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ ثقافت اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کے بہت مواقع موجود ہیں، ٹیکسلا اور ہڑپہ جیسے مقامات کوریا سے ٹورسٹ کو اپنی طرف متوجہ کرسکتے ہیں۔اس موقع پر کورین سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں ، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر بھی موجود تھے۔

بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری، سیاح پھنس گئے

ادھر دوسری طرف رواں سال موسم سرما کی برفباری دیکھنے کیلیے 8 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔برف پوش پہاڑ دیکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پہنچے، سب سے زیادہ 5 لاکھ سیاح مالم جبہ پہنچے، ملکی اور غیر ملکی سیاح خیبرپختونخوا کے برف پوش پہاڑوں کے اسیر بن گئے۔

آج رات سے بارش کا امکان،مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

ایک ماہ کے دوران 8 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے بالائی سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ پانچ لاکھ 52 ہزار 785 سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کیا جس میں 17 غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں جبکہ2لاکھ33ہزار666 سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا۔رپورٹ کے مطابق کاغان ناران میں 79ہزار548 سیاح برفباری کے مزے لینے پہنچے، دور دراز مقام اپر و لوئر چترال میں 23ہزار711 ملکی اور 31غیر ملکی سیاحوں نے سیر کی، 1ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے اپر دیر کا رخ کیا۔

سعودی عرب:عمرے اور سیاحت کیلئے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا

خیبرپختونخوا کے محکمہ سیاحت اتھارٹی کے ترجمان محمد سعد کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹورازم پولیس اور عملہ تمام سیاحتی مقامات پر تعینات ہے، جہاں مستعد اہلکار سیاحوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سیاحوں کو آرام دہ سفر کے لیے سڑکوں پر بروقت برف ہٹائی گئیں اور اب بھی مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال سیلاب کے بعد مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی، جس کے بعد حکومت، انتظامیہ اور پاک فوج نے سیاحت کو بحال کرنے کے لیے مواصلاتی اور رہائشی نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا۔

Leave a reply