قصور،مین سٹی روڈ کوٹ محلہ دربار بابا بھرپور شاہ کا ٹرانسفارمر خراب ہونے پر اہلیان علاقہ نے واپڈا سے مایوس ہو کر خود سے پیسے اکٹھے کر کے ٹرانسفارمر ٹھیک کروانے کیلئے دیئے واپڈا اہلکاروں نے مزید کی ڈیمانڈ کر دی،شہریوں میں سخت تشویش
تفصیلات کے مطابق قصور سٹی کے مین علاقے روڈ کوٹ کے محلے دربار بابا بھرپور شاہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر تین دن قبل آندھی و بارش کے باعث جل گیا تھا جس پر اہلیان علاقہ نے واپڈا حکام کو بارہا بتایا جنہوں نے کہا کہ اس کی کوائل جل چکی ہے جو کہ پیسے دے کر ٹھیک کروانی پڑے گی اس پر شہریوں نے واپڈا اہلکاروں کو کہا کہ آپ کا کام ہے آپ کروا کر دیں تاہم کوئی بات نہیں بنی تو مایوس ہو کر اہلیان علاقہ نے لگ بھگ 35 ہزار روپیہ اکھٹا کرکے واپڈا حکام کو ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے دیا تاہم واپڈا حکام نے مذید کی ڈیمانڈ کر دی .
شہری اس معاملے میں بتاتے ہیں کہ پچھلے سال بھی ٹرانسفارمر جل جانے پر پیسے اکھٹے کرکے دیئے جاتے رہے ہیں اور اب آغاز گرمی سے ہی ایک بار پھر سے واپڈا حکام نے بجائے ٹرانسفارمر مرمت کرنے کے پیسے مانگنے شروع کر دیئے ہیں اور مذید کی ڈیمانڈ کی ہے جبکہ ہم پہلے ہی بجلی کے بلوں کی مد میں کئی ٹیکسز ادا کر رہے ہیں اوپر سے ہر کام کے پیسے بھی دینے پڑتے ہیں جو کہ واپڈا کا فرض ہے،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور ایس ای لیسکو واپڈا قصور سے نوٹس لے کر فرائض میں غفلت برتنے والے واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے