واپڈا نے دریائے سندھ کا رخ موڑ دیا

دریائے سندھ ایک کلومیٹر سرنگ اور 800 میٹر لمبی نہر سے ہوتا ہوا دوبارہ اپنے اصل روٹ میں شامل ہوگا
0
185
indus river

دیامر بھاشاڈیم منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن ہے، واپڈا نے صدیوں سے بہتے دریائے سندھ کا رخ ٹنل کی جانب موڑ دیا۔

باغی ٹی وی : ڈیم کی تعمیر میں مصروف عمل واپڈا نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے صدیوں سے بہتے قومی دریا ”انڈس ریور“ کا رخ موڑ دیا اب دریائے سندھ ایک کلومیٹر سرنگ اور 800 میٹر لمبی نہر سے ہوتا ہوا دوبارہ اپنے اصل روٹ میں شامل ہوگا۔

نگران وزیر اعظم اس اہم پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اگلے چند روز میں دیامر بھاشا ڈیم سائیٹ کا دورہ بھی کریں گے،ڈیم پر جاری کاموں کا جائزہ لینے اور وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر چئیرمین واپڈا انجینئیر لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے چیئرمین واپڈا نے ڈائی ورشن سسٹم کے ٹیسٹ رن کا جائزہ لیا-
https://x.com/wapda_pr/status/1733805945959174528?s=20
چیئرمین واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا پراجیکٹ حکام نے چیئرمین واپڈا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے دریا کا رُخ جزوی طور پر موڑا جا چکا ہے ڈائی ورشن سسٹم موثر طور پر کام کر رہاہے،دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر آئندہ ہفتے دریا کا رُخ مکمل طور پر موڑ دیا جائے گا،ڈائی ورشن سسٹم سے گزر کر دریا دوبارہ قدرتی راستے سے جا ملے گا،ڈائی ورشن ٹنل اور ڈائی ورشن کینال موثر طور پر کام کر رہے ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم کی مجموعی طور پر 13 سائٹس پر بیک وقت تعمیراتی کام جاری ہے،دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ چلاس شہر سے 40کلو میٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جارہا ہےدیامر بھاشا ڈیم منصوبہ کی تکمیل 2028 میں شیڈول ہے،دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے سے 8.1 ملین ایکڑ سیلابی پانی ذخیرہ ہونے کے ساتھ 4500 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی بھی حاصل ہوگی، جبکہ ایک ملین ایکڑ سے زائد اراضی بھی سیراب ہوگی،دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ واپڈا کے 8زیر تعمیر بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے، یہ 8 منصوبے 2024 سے 2028-29 تک مرحلہ وار مکمل ہوں گے۔

Leave a reply