قصور
گزشتہ رات کوٹ رادھاکشن گرڈ سٹیشن کے کنٹرول روم میں آگ لگ گئی جس سے شہر بھر کی بجلی بند ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے عملہ محفوظ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کوٹ رادھاکشن شہر کے گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ لگ گئی جو کہ اچانک شدت اختیار کر گئی اور بڑھتی ہوئی پورے گرڈ اسٹیشن کی تاروں میں پھیل گئی جس سے مین سپلائی بند ہو گئی آگ اس قدر شدید تھی کہ آسمان پر کالے بادل چھا گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
واپڈا اہلکاران کے مطابق لوڈ پینلز کے آپس میں ملنے سے یہ واقع پیش آیا تاہم اللہ کے فضل سے عملہ محفوظ رہا اور کوئی جانی نقصان نا ہوا اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہو گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا
تاہم آج شام تک بجلی کی بحالی ممکن نہیں کیونکہ لوڈ پینل میں کافی نقصان ہوا ہے جسے درست کیا جا رہا ہے

واپڈا لوڈ پینل میں آتشزدگی پورا شہر اندھیرے میں
Shares: